ملک میں ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن لگنے کا خدشہ

کرونا وائرس کی دوسری لہر کا خطرہ موجود ہے۔ کامران بنگش کی گفتگو

پشاور ( تیز ترین ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم  کامران بنگش نے کہا ہے کہ کرونا کی دوسری لہر کا خطرہ ابھی موجود ہے۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن یا پھر مکمل لاک ڈاؤن بھی ہو سکتا ہے۔
نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران بنگش نے کہا کہ گذشتہ ہفتے ملک میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ باعث تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے بڑھتے مریضوںکی وجہ سے دوبارہ سے سخت اقدامات کرنے پڑیں گے۔  پاکستان میں کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی مسلسل خلاف ورزی پر دوبارہ سخت اقدامات کا عندیہ دیا گیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی ) کے مطابق ملک بھر میں عوام کی طرف سے میں کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی اسی طرح جاری رہی تو مختلف شعبوں میں ایک بار پھر لاک ڈاون کرنا پڑے گا۔ کرونا کے پھیلاؤ کا باعث بننے والے ٹرانسپورٹ، مارکیٹس ، شادی ہالز، ریسٹورنٹس اور عوامی اجتماعات پر خصوصی توجہ دی جائے اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے، بصورت دیگر اگر وائرس کا پھیلاو ایسے ہی جاری رہا تو سخت اقدامات کرنا پڑیں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.