آذربائیجان نے ایرانی سرحد سے ملحقہ اپنا مقبوضہ علاقہ آرمینیا سے واپس چھین لیا۔

ایران سے ملحقہ اغبند کے علاقے کو آرمینی فوج کے قبضے سے چھڑانے کے بعد وہاں آذربائیجان کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔ اغبند کے سرحدی علاقے سمیت مزید 20 گاؤں بھی آزاد کرالیے گئے۔ آذری سفیر کا ٹوئٹ

اسلام آباد ( تیز ترین ) آذربائیجان کی افواج نے ایرانی سرحد سے ملحقہ اپنا مقبوضہ علاقہ آرمینیا سے واپس چھین لیا ہے۔ آذاد علاقے میں آذری پرچم لہرا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آذربائیجان کی افواج نے ایرانی سرحد سے ملحق ناگورنو کاراباخ کے علاقے اغبند کو آرمینیا سے آزاد کرا لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آذربائیجان نے اغبند کے علاقے پر کنٹرول حاصل کر کے اس علاقے میں اپنا پرچم لہرا دیا۔ ایران سے ملحقہ آذربائیجان کی سرحد اب مکمل طور پر محفوظ بنا دی گئی ہے۔ پاکستان میں تعینات آذری سفیر علی علی زادہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ایران سے ملحقہ اغبند کے علاقے کو آرمینی فوج کے قبضے سے چھڑانےکے بعد وہاں آذربائیجان کا جھنڈا لہرا دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اغبند پر کنٹرول کے بعد ایران اور آذربائیجان کے درمیان سرحد مکمل طور پر محفوظ ہوگئی ہے۔ علی زادہ نے مزید بتایا کہ آذری فوج نے آرمینیا کے قبضے سے اغبند کے سرحدی علاقے سمیت مزید 20 گاؤں بھی آزاد کرالیے ہیں ۔

آذری سفیر میں اپنی ٹوئٹ میں ایک ویڈیو بھی شامل کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آذربائیجان کی افواج کے جوان پرچم لہرانے کے بعد نعرے لگا رہے ہیں۔ آذری صدر الہام علیئف نے بھی اپنے بیان میں اغبند کے سرحدی علاقے کو آرمینی فوج کے قبضے سے آزاد کرنے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔ آذربائیجان کے صدر کا کہنا ہے کہ وہ اس خوشی کے موقع پر آذربائیجان اور ایران کے عوام کو مبارکباد دینا چاہتے ہیں اور اپنی بہادر فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.