ادرک کو اس طریقے سے استعمال کرنے سے پیٹ کی چربی چند ہی دنوں میں پگھل جائے گی اور جسم کی تمام دردوں سے چھٹکارہ مل جائے گا

اگر آپ موٹاپے اور جوڑوں کے درد سے بہت زیادہ پریشان ہیں تو”ادرک کا پانی” یہ ایسا مفید نسخہ ہے جو آپ کو ہر صورت لازماً آزمانا چاہئیے، کیونکہ ان تمام مسائل کے حل کے لئے شاید ہی اس سے بہتر کوئی اور چیز ہو۔ویب سائٹ ’کنسیڈر ہیلتھ‘ کے مطابق ادرک کا پانی خون میں لوتھڑے نہیں بننے دیتا اور یوں خون کے بہاﺅ کو متوازن کرتا ہے۔

 یہ کولیسٹرول کے لیول کو بھی کم کرتا ہے اور جوڑوں کے درد، سوزش اور سوجن سے نجات دلاتا ہے۔ یہ نسخہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہے جو آپ کے جسم کی صفائی

کرتا ہے اوربہت سے اس طرح کی بیماریوں، حتیٰ کہ کینسر جیسی خطر ناک بیماری کے خلاف بھی مدافعت پیدا کرتا ہے۔اسے تیار کرنے کیلئے پہلے ڈیڑھ لیٹر پانی کو ابال لیں اور جب یہ ابلنا شروع ہوجائے تو اس میں ادرک کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ڈالیں دیں۔

 اسے کچھ دیر کیلئے ابلنے دیں اور پھر چولہے سے اتار کر اسے تقریباً 15 منٹ کیلئے پڑا رہنے دیں۔ جب یہ ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں ایک یا دوعدد لیموں کا رس ملا لیں۔بہترین نتائج کے لئے دن میں دو بار یہ مشروب پئیں۔ اس کا استعمال صبح کے وقت ناشتے سے پہلے اور رات کے کھانے سے پہلے لازماً کریں۔ یہ جہاں موٹاپے اور جوڑوں کے درد کا خاتمہ کرتا ہے وہیں ہمارے مدافعتی نظام کوبھی طاقتور بناتا ہے، نزلہ و زکام سے بچاتا ہے، دوران خون کو متوازن کرتا ہے۔ اسی طرح یہ ہاضمے کو درست کرتا ہے اور خوراک کے اجزاءکو ہمارے جسم میں جذب ہونے میں بہت زیادہ مدد دیتا ہے

Facebook Comments

POST A COMMENT.