شہبازشریف خاندان کےخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی آج سماعت ہو گی۔

عدالت نے جیل ٹرائل سے متعلق ڈی جی نیب سے جواب طلب کررکھا ہے

لاہور( تیز ترین ) شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی آج سماعت ہو گی۔ مریم نوازبھی عدالت آئیں گی ۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں شریف خاندان کےخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کچھ دیر بعد ہو گی۔ عدالت نے جیل ٹرائل سے متعلق ڈی جی نیب سے جواب طلب کررکھا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مریم نواز بھی آج سماعت پرعدالت آئیں گیں۔ مریم نواز احتساب عدالت میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات کریں گیں۔ مریم نواز، شہبازشریف اور حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کریں گیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.