فیاض الحسن چوہان کا عہدے سے ہٹانے جانے کے بعد پیغام

جوکچھ ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے۔یہ ہم سب کا اللہ پر ایمان ہے۔ فیاض الحسن چوہان

لاہور ( تیز ترین ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن کو گذشتہ روز ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ ان کا عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیاض الحسن چوہان کا عہدے سے ہٹانے جانے کے بعد اہم بیان سامنے آیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نےکہا ہے کہ جوکچھ ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے۔ یہ ہم سب کا اللہ پر ایمان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اطلاعات کی وزارت کی واپسی پرسب سے زیادہ خوشی بھارتی میجر را، مکس اچارپارٹی اورخاص طور پر ن لیگ کو ہوئی۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ خاطرجمع رکھیں، وزیراعظم کاسپاہی ہوں آپ کی کرپشن اور لوٹ مار کی منجی ٹھونکتا رہوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان زندہ باد۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کوعہدے سے ہٹا دیا تھا۔ فیاض الحسن چوہان کو کالونیز کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ جب کہ پنجاب میں اطلاعات کی وزارت اب فردوس عاشق اعوان کے حوالے کر دی گئی۔ وفاقی حکومت میں مشیر اطلاعات رہنے والی فردوس عاشق اعوان اب وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کی گئی ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.