پنجاب حکومت کا 50 کروڑ روپے سے رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپ شروع کرنے کا اعلان

ہر سال ربیع الاول کے مہینے میں اس فنڈ میں اضافہ کیا جائے گا۔ حضورﷺ کی شان میں ڈاکومنٹری بنائیں گے جو انگریزی اورفرنچ سب ٹائٹل میں بھی نشرہوں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی پریس کانفرنس

لاہور ( تیز ترین ) پنجاب حکومت کی طرف سے صوبے میں 50 کروڑ روپے کے فنڈز سے رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپ کے اجراء کا اعلان کردیا گیا۔ عثمان بزدار کہتے ہیں کہ سال ربیع الاول کے مہینے میں ہر اُس فنڈ میں اضافہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بتایا کہ نبی ﷺ سےمحبت ہمارے ایمان کاحصہ ہے، فرانس میں دل آزاری کرنے والے خاکے دکھائے گئے، گستاخانہ خاکے آزادی اظہار کے نام پر دل آزاری کی کوشش ہے۔ گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہیں ۔ عالمی ادارے ایسے شرپسندانہ اقدامات کو روکنے کے لئے کردارادا کریں۔ مغرب اس بات کوسمجھ لےمسلمان نبی پاکﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ حضورﷺ کی شان میں ڈاکو منٹری بنائیں گے۔ ڈاکومنٹری انگریزی اورفرنچ سب ٹائٹل میں بھی نشرہوں گیں۔ جب کہ ربیع الاول کے مہینے میں سرکاری سطح پرتقریبات ہوں گیں۔
اس سے قبل وفاقی حکومت کی طرف سے ملک بھر میں ہفتہ عشق رسولﷺمنانے کا اعلان کیا گیا۔ ہفتہ عشق رسولﷺ 12 سے18 ربیع الاول تک جاری رہے گا۔ نبی آخرالزماں ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی اورخاکوں کے معاملہ پر وزیر مذہبی امور کی طرف سے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانےکی تجویز دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری کی تجویز سے اتفاق کیا اور انہوں نے ہفتہ عشق رسولﷺ کا حتمی پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی ، جب کہ وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق دیگر صوبے بھی ہفتہ عشق رسولﷺمنائیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے آپ ﷺ کی شان میں گستاخی اور خاکوں کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر مسلم حکمرانوں کو خطوط بھی لکھے ،اس مقصد کے لیے تمام مسلم ممالک کے سربراہان کو الگ الگ خطوط تحریر کیے گئے، جن میں مسلم ممالک کو گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اتحاد اور یکجہتی کی درخواست کی گئی ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.