جہانگیر ترین کا چینی چوری میں نام آیا تو لندن بھاگ گیا۔ پرویز خٹک کا نوشہرہ میں خطاب

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے جہاز چلائے اور اتنی محنت کی پھر بھی لندن جا کر بیٹھ گیا ہے۔ وفاقی وزیر دفاع

اسلام آباد ( تیز ترین ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں پشتو زبان میں جلسے سے خطاب کیا جس میں انہوں نے جہانگیر ترین سے متعلق گفتگو کی جس کی ویڈیو کے ہر طرف چرچے ہیں۔
 پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ جہا نگیرترین کا نام چینی چوری میں آیا تو بھاگ کر لندن چلاگیا اور جہانگیر ترین جیسے شخص نے اپنی ہر چیزبیچ دی۔ انہوں نے کہا کہ جہاز چلائے اور اتنی محنت کی پھر

بھی لندن جا کر بیٹھ گیا۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ ملک میں چینی بحران سے متعلق انکوائری کمیشن اور مسابقتی کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ شوگر مافیا ناجائز منافع خوری میں ملوث ہے اور جہانگیر ترین کے جے ڈبلیو گروپ کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔ چینی بحران کے حوالے سے انکوائری کمیشن نے جہانگیر ترین کو طلب کیا تھا لیکن وہ گزشتہ چند ماہ سے بیرون ملک موجود ہونے کے باعث کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.