پی آئی اے 44 پاکستانی قیدیوں کو سری لنکا سے لے کر لاہور پہنچ گئی

یہ 44 قیدی اپنی باقی میعاد پاکستان کی جیلوں میں گزاریں گے۔ سرکاری ذرائع

لاہور(تیز ترین آن لائن )سری لنکا سے 44 پاکستانی قیدیوں کو پاکستان منتقل کردیاگیا،قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز آج صبح ان 44 قیدیوں کو لے کر لاہورپہنچ گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ 44 قیدی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان معاہدے کے تحت واپس لائے گئے ہیں۔ہر قیدی کے لیے انٹرنیشنل پرٹوکول کے تحت مخصوص اہل کار پرواز میں بھیجے گئے تھے۔ سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس ضمن میں نادرا، ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ ا داروں کے اہل کاروں کی خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ سرکاری ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ یہ 44 قیدی اپنی باقی میعاد پاکستان کی جیلوں میں گزاریں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.