کرونا کی دوسری لہر خطرناک، روزانہ اموات بڑھنے لگیں، ایک دن میں 30 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1376 نئے کیسز سامنے آگئے۔ ملک میں اس وقت مصدقہ مریضوں کی تعداد 16242 ہے۔ این سی او سی

اسلام آباد ( تیز ترین )  پاکستان میں کرونا وباء کی دوسری لہر شروع ہوگئی۔ روزانہ کی بنیاد پہ مصدقہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1376 نئے مریضوں کا اندراج ہوا اور30 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں عالمی وباء کی وجہ سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 6923 ہوچکی ہے، جبکہ‌ اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 340251 مصدقہ مریضوں کا اندراج ہوا ہے۔ ان میں سے اس وقت زیر علاج مریضوں کی تعداد 16242 ہے۔ صوبہ پنجاب میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 105856 ہوچکی ہے۔ صوبہ سندھ میں 148343 افراد اس وائرس کا شکار ہوئے۔ خیبرپختون خواہ میں کرونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 40148 ہے، صوبہ بلوچستان میں کرونا کے اب تک 16033 مریضوں کا اندراج ہوا۔ اسلام آباد میں مجموعی طورپر کرونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد20967 ہے۔ گلگت بلتستان میں 4332 افراد کرونا سے متاثر ہوئے۔ آزاد کشمیرمیں کرونا متاثرین کی تعداد 4572 ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.