آذربائیجان نے کاراباخ کا اہم علاقہ شوشہ آرمینیا کے قبضے سے چھڑا لیا۔ عوام کا والہانہ جشن

باکو کی عوام آذری، پاکستانی اور ترکے کے جھنڈے لہراتے جشن منانے سڑکوں پر نکل آئی۔

باکو ( تیز ترین ) آذربائیجان کی افواج نے کاراباخ کے اہم علاقے شوشا کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔ باکو میں جشن کا سماں ہے۔
تفصیلات کے مطابق آذری افواج نے آرمینیا کے قبضے سے کاراباخ کا اہم علاقہ شوشا واپس لے لیا۔ شوشا کاراباخ کا سب سے بڑا اور اہم شہر ہے۔ آذربائیجان کے صدر قومی ٹیلی ویژن پر عوام کو خوشخبری سناتے ہوئےفرطِ جذبات سے آبدیدہ ہوگئے، باکو کی عوام آذری، پاکستانی اور ترکی کے جھنڈے لہراتے جشن منانے سڑکوں پر نکل آئی۔ نظامی سٹریٹ، تارگوا، فلیم ٹاور، ساحل، مین بولی وارڈ اور باکو شہر کی ہر گلی اور بازار

میں قدم رکھنے کی جگہ نہیں رہی۔ عوام پاکستان اور ترکی کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ نگورنو کاراباخ پر گزشتہ 28 سال سے آرمینیا کا قبضہ چلا آرہا تھا۔ گزشتہ قریب دو ماہ سے ان مقبوضہ علاقوں پر دونوں ملکوں کی افواج کے مابین شدید ترین لڑائی جاری ہے اور آذربائیجان کی افواج کو مسلسل فتح حاصل ہو رہی ہے۔ آج کاراباخ کے اہم ترین شہر شوشا پر آذری افواج نے اپنے جھنڈے لہرا دئے۔
ذرائع کے مطابق آذربائیجان نے قریب 90 فیصد مقبوضہ علاقوں کا کنٹرول واپس حاصل کر لیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.