پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کرونا وباء سے جاں بحق

مرحوم گزشتہ چند دن سے کراچی کے نجی ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔

کراچی ( تیز ترین ) پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کرونا وباء سے متاثر ہو کرانتقال کرگئے ۔ جام مدد علی کے بیٹے جام ذیشان نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وباء کا شکار ہونے والے پیپلزپارٹی رہنما چند دن سے کراچی کے نجی ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے جہاں ایک ماہ قبل ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ سانگڑھ سے منتخب ہونے والے جام مدد علی سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین بھی تھے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.