لائین آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی شدید گولہ باری، 4 نہتے شہری اور ایک جوان شہید، جوابی کارروائی میں 4 بھارتی فوجی ہلاک، دشمن کا بھاری مالی نقصان

بھارتی فوج نے 13 نومبر کو ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر آزاد کشمیر کی شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج نے مختلف سیکٹرز پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی ، توپ خانہ بھی استعمال کیا گیا۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) لائین آف کنٹرول پرپاک بھارت شدید جھڑپ، بھارتی افواج کی گولہ باری 4 نہتے شہری ، ایک جوان شہید۔ جوابی کارروائی میں 4 بھارتی فوجی ہلاک، دشمن کا بھاری نقصان۔
مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں مجاہدین نے 3 دن قبل مقابلے میں 3 بھارتی قابض فوجی ماردئے تھے۔ بھارتی فوج نے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے کنٹرول لائن کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کاکہنا ہےکہ بھارتی فوج کا نقصان انڈین میڈیا کے تسلیم شدہ سے کہیں زیادہ ہوا ہے۔ اشتعال انگیزیوں کا اسی انداز میں جواب دینگے۔
دوسری جانب بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاجی مراسلہ تھمادیاگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کاکہناہےکہ انڈین فوج کی جانب سے شہری آبادیوں کو دانستہ نشانہ بنانا انتہائی قابل افسوس حرکت ہے۔ ذرائع کے مطابق 7 اور 8 نومبر کی درمیانی شب بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر کے علاقےسوپورمیں چند حریت پسندوں سے جھڑپ ہوئی اس دوران 3 بھارتی فوجی مارے گئے۔ بھارتی فوج نے 13 نومبر کو ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر آزاد کشمیر کی شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج نے مختلف سیکٹرز پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ توپ خانہ بھی استعمال کیا گیا۔ بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کی وادی نیلم، وادی لیپہ، وادی جہلم اور وادی باغ کی شہری آبادیوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا۔ بھارتی فائرنگ سے4 شہری شہید اور 12 زخمی ہوئے۔ پاک فوج نے مؤثرجواب دیا اور فائر کرنے والی بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس سے بھارتی فوج کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کاکہنا ہےکہ پاکستان کی جوابی کارروائی میں 4 بھارتی فوجی مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے اس تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج کا نقصان انڈین میڈیا کے تسلیم شدہ نقصان سے کہیں زیادہ ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.