حکومت سندھ کی طرف سے پولیس اہلکار کی بیٹی کےلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

 ہم سب کو بحیثیت قوم اس واقعے نے جھنجوڑ دیا ہے۔ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کشمور واقعہ میں پولیس اہلکار محمد بخش برڑو کی بیٹی کو بھی سلام پیش کرتا ہوں کہ اس بیٹی کی ہمت و بہادری مثالی تھی۔ اس کے لئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پچھلے دنوں کشمور میں بڑا وحشیانہ واقعہ منظرعام پرآیا جس میں کچھ درندوں نے وحشیانہ حرکت کا ارتکاب کیا۔ سندھ اسمبلی بلڈنگ کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو بحیثیت قوم اس واقعے نے جھنجوڑ دیا ہے۔ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ سندھ پولیس کشمور نے ایس ایس پی کی سربراہی میں اے ایس آئی محمدبخش برڑونے کارروائی کی۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس بحیثیت حکومتی ذمہ دار اور والد میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ اس بہادر اور نیک شخص کوخراج تحسین پیش کرسکوں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.