پی ایس ایل فائنل، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو ہرا کر کپ اپنے نام کر لیا۔

بابر اعظم کی نصف سنچری نے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

کراچی ( تیز ترین ) پانچویں پی ایس ایل مقابلوں کے فائنل میں بابراعظم نے کراچی کنگز کو پی ایس ایل چیمپئن بنا دیا۔ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے بڑے معرکے میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے، جس کے جواب میں کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور بابراعظم نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ شرجیل تیسرے اوور میں 13 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔ 49 کے مجموعی سکور پر ایلکس ہیلز بھی 11 رنز بنا کر دلبر حسین کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔ چیڈوک والٹن اور بابراعظم کے درمیان 50 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی۔ بابراعظم نے 39 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جس میں 6 چوکے بھی شامل تھے۔ والٹن نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔ افتخار احمد صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ بابراعظم نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف، دلبر حسین نے 2،2 اور سمت پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.