وزیراعظم اور حکومتی عہدیداروں نے شوگرمافیا کو400 ارب سےزائد کا فائدہ پہنچایا۔ سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے

چینی کی اسمگلنگ، سٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور ایف بی آر کےکردار پر سوالات اٹھائےتو کچھ طاقتور لوگ میرے خلاف ہوگئے. برطرف کرنے کی انکوائری محض کاروائی تھی۔ سجاد مصطفیٰ باجوہ

لاہور( تیز ترین ) چینی کمیشن کی تحقیقات میں جاسوسی کے الزام پر برطرف ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد مصطفیٰ باجوہ نے وزیراعظم عمران خان اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں پر شوگر مافیا کو فائدہ پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے شوگرمل مالکان کو 400 ارب سے زائد کا فائدہ پہنچایا۔ چینی کمیشن کی انکوائری کے دوران جب میں نے چینی کی افغانستان اسمگلنگ، چینی کے کاروبار میں سٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور ایف بی آر جیسے اداروں کے کردار پر سوالات اٹھائے، تو کچھ طاقتور لوگ میرے خلاف ہوگئے۔ بی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے برطرف ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد مصطفیٰ باجوہ نے شوگرمل مالکان کو 400 ارب سے زائد کا فائدہ پہنچانے کا الزام وزیراعظم عمران خان اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے برطرف کرنے کا فیصلہ اسی وقت کرلیا گیا تھا جب میں چینی کی افغانستان اسمگلنگ، چینی کے کاروبار میں سٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور ایف بی آر جیسے اداروں کے کردار پر سوالات اٹھائے تو کچھ طاقتور لوگ میرے خلاف ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پرعائد الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ دراصل یہ طاقتور لوگ نہیں چاہتے تھے کہ میں شوگر مافیا کو قابو کرنے والے اقدامات پر تحقیقات کروں۔ میرے خلاف انکوائری قائم کرنا تو محض ایک کارروائی کا حصہ تھی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.