پاکستانی ماہرین طب کی بڑی کامیابی، کرونا وباء کےعلاج کی دوا تیار کرلی

آزمائش کے دوران دوا کی حیران کن کامیابی، 95 فیصد بزرگ مریض وینٹی لیٹر پر جانے سے پہلے صحت یاب ہوگئے۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) پاکستانی ماہرین طب کی بہت بڑی کامیابی، کرونا وباء کےعلاج کی دوا تیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ماہرین صحت نے مہلک عالمی وباء کرونا کے علاج کی دریافت کے سلسلے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستانی ماہرین صحت ایسی دوا تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس کی مدد سے کرونا متاثرین کی حالت سنبھل گئی۔ تیار کردہ دوا کے پری کلینیکل اور کلینکل ٹرائل کے دوران حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئے ہیں۔ کلینکل ٹرائل میں دوا کی حیران کن کامیابی دیکھنے میں آئی۔ اس دوا کے استعمال سے 95 فیصد بزرگ کرونا کے مریض وینٹی لیٹر پر جانے سے پہلے ہی صحت یاب ہوگئے۔ جب کہ جو کرونا مریض وینٹی لیٹر پر موجود تھے، ان کی 60 فیصد تعداد کی حالت اس دوا کے استعمال سے سنبھل گئی۔ بتایا گیا ہے کہ امکان ہے کہ رواں ماہ کے دوران ہی دوا کی تیاری اور دستیابی کے حوالے سے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.