فارن فنڈنگ کیس! تھوڑا صبر کرو، ابھی بہت کچھ اوپن ہونے کو ہے۔ مریم نواز

آپ 7 سال سے درخواستیں دے کر، وکیل بدل کر تاخیری ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہو۔ نائب صدر مسلم لیگ(ن) مریم نواز کا وزیراعظم عمران خان کے اوپن سماعت کے چیلنج پر ردعمل

لاہور ( تیز ترین ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے فارن فنڈنگ کیس کے اوپن سماعت کے چیلنج پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ تھوڑا صبر کرو، ابھی بہت کچھ اوپن ہونے کو ہے۔ آپ کو اب یاد آئی ہے اوپن سماعت کی؟ 7 سال سے پارٹی کا بانی رکن دہائی دے رہا ہے جب کہ تم تاخیری ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہو۔ انہوں نے ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے چیلنج پر اپنے ردعمل میں کہا کہ 7 سال سے پارٹی کا بانی رکن دہائی دے رہا ہے۔7 سال سے تم درخواستیں دے رہے ہو کہ کارروائی خفیہ رکھی جائے۔ 7 سال سے تم کاغذات پیش نہیں کر رہے ہو۔ 7 سال سے تم تاخیری ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہو۔ 7 سال سے تم وکیل تبدیل کر رہے ہو۔ 7 سال سے اپیل کر رہے ہوکہ الیکشن کمیشن کو اکاؤنٹس دیکھنے سے روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب یاد آئی ہے اوپن سماعت کی؟ تھوڑا صبر کرو، اب تو بہت کچھ اوپن ہونے کو ہے۔ اسی طرح فارن فنڈنگ کیس کے درخواستگزار بانی رکن پی ٹی آئی اکبر ایس بابر کانجی ٹی وی کے پروگرام میں کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 40 ہزار لوگوں کی تفصیلات جعلی ہیں۔ ہمارا کیس 2009ء سے 2013ء تک کی فنڈنگ اور اکاؤنٹس کی تحقیقات کے لئے ہے۔ جب کہ پی ٹی آئی 2017 سے 2019ء کو شامل کررہی ہے۔ اس لیے سپریم کورٹ مجھے بلائے میں عدالت کوحقائق بتاؤں گا۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنماء چودھری منظور نے وزیراعظم عمران خان کا فارن فنڈنگ کی براہ راست کوریج کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ اور تمام کیسز کی تحقیقات لائیو کی جائیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.