پارٹی بیانیے سے اتفاق نا کرنے والے کسی رہنماء کا پارٹی میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ رانا ثناء اللہ

پارٹی سیکرٹریٹ میں ہونے والے کسی اجلاس کا علم نہیں اور نہ ہی پارٹی رہنما کرنل (ر) طارق کے موقف سے وہ آگاہ ہیں۔ صدر پاکستان مسلم لیگ ن کی میڈیا سے گفتگو

لاہور ( تیز ترین ) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی رہنماء پارٹی کے بیانیے سے متفق نہیں تو اس کا پارٹی میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔ گزشتہ روز اے این ایف عدالت سے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے مقامی صحافی کی جانب سے کئے جانے والے اس سوال پر کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس میں ایک پارٹی رہنما کرنل (ر) طارق نے کہا تھا کہ وہ پارٹی بیانیے سے متفق نہیں۔ جس کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انہیں پارٹی سیکرٹریٹ میں ہونے والے کسی اجلاس کا علم نہیں اور نہ ہی پارٹی رہنما کرنل (ر) طارق کے موقف سے وہ آگاہ ہیں، تاہم اس کے باوجود اگر کوئی پارٹی رہنما پارٹی بیانیے سے متفق نہیں تو اس کا پارٹی میں رہنے کا کوئی جواز نہیں رہتا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.