امریکی کمپنی کا سپرسانک جیٹ اسپائیک ایس 512 طیارہ

طیارہ 1354 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے نیویارک سے لندن کا فاصلہ 90 منٹ میں طے کرے گا

واشنگٹن ( تیز ترین ) امریکی کمپنی کے سپرسانک جیٹ اسپائیک ایس 512 کی تصاویر جاری کردی گئیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق آواز کی رفتار سے تیز اڑنے والے اس طیارے کے ذریعے فاصلے کی مدت 25 فیصد تک کم ہو کر رہ جائے گی۔ سپرسانک جیٹ اسپائیک ایس 512 کے کشادہ کیبن میں 18 آرام دہ سیٹیں ہوں گی جو بیڈ اور کانفرنس ایریا میں بھی تبدیل ہوسکیں گیں۔ جہاز کی کھڑکیوں کی جگہ بڑی بڑی اسکرینز ہوں گی۔ 1354طیارہ 1354 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے نیویارک سے لندن کا فاصلہ 90 منٹ میں طے کرے گا

Facebook Comments

POST A COMMENT.