اعتماد کا ووٹ، عمران خان کو چوہدری برادران کی مبارکباد

اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین

لاہور( تیز ترین ) وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، چوہدری شجاعت حسین، پرویزالٰہی
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ اعتماد کا ووٹ لینا عمران خان کا دلیرانہ فیصلہ تھا۔ رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے کہا کہ ہمیں وزیراعظم پر مکمل اعتماد ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.