عمران خان کو قومی اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل ہے۔ وزیرِ اعظم کو 178 ووٹ حاصل ہوئے، اسپیکر قومی اسمبلی کا صدر کو خط
اسلام آباد ( تیز ترین ) سب دعوے اندازے غلط ثابت ہوگئے، وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی بات سچ ثابت ہوگئی کہ وزیراعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیں گے اور ساری دھول بیٹھ جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صدرمملکت عارف علوی کے نام خط لکھ کر کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔ ہفتہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو قومی اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل ہے۔ وزیراعظم کو 178 ارکان سے ووٹ حاصل ہوئے۔ اعتماد کا ووٹ آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 7 کے تحت حاصل کیا گیا۔
POST A COMMENT.