لوٹوں سے ووٹ لینا ضروری تھا۔ شیخ رشید

اگر لوٹوں سے ووٹ نہ لیتے تو ہم گھر چلے جاتے۔ وزیر داخلہ کی گفتگو

اسلام آباد ( تیز ترین ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر لوٹوں سے ووٹ نہ لیتے تو ہم گھر چلے جاتے۔ ان سے ووٹ لینا بھی ضروری تھا ورنہ میڈیا کہتا کہ حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔
اُس وقت 20 بندے نکالنے سے فرق نہیں پڑتا تھا لیکن اب گھر جاتے ہیں۔ عمران خان کو ان لوٹوں کا پتہ ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ٹھیک کہتے ہیں ان کو لوٹوں کا پتہ ہے۔ ان سے ووٹ لینا بھی ضروری تھا۔ اگر ووٹ نہ لیتے تو ہم گھر چلے جاتے اور میڈیا کہتا دیکھو حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُس وقت 20 بندے نکالنے سے فرق نہیں پڑتا تھا لیکن اب اگر 20 بندے نکالیں تو گھر جاتے ہیں پھر چور اوپر آجائیں گے ریورس لگ جائے گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.