آپریشن ردالفساد، شمالی وزیرستان میں 8 دہشت گرد ہلاک

دبویا اور دوسلی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں میں 3 کمانڈر بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی ( تیز ترین ) پاک فوج کا ملک بھر میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ہلاک دہشت گردوں میں 3 کمانڈر بھی شامل ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں بویا اور دوسلی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پرخفیہ آپریشن کیے۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے 8 دہشت گردوں کو ماردیا۔ ہلاک دہشت گرد کمانڈر عبدالالنیر کا تعلق ٹی ٹی پی طوفان گروپ، ہلاک دہشت گرد کمانڈر جنید عرف جامد کا تعلق ٹی ٹی پی طارق گروپ اور ہلاک دہشت گرد خالق شادین عرف ریحان کا تعلق ٹی ٹی پی صادق نور گروپ سے تھا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.