کراچی ایکسپریس کو سکھر کے قریب حادثہ

ایک خاتون جاں بحق اور 40 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ آئی جی ریلوے عارف نواز

سکھر ( تیز ترین ) کراچی سے لاہور جانے والی ماسفر ریل، کراچی ایکسپریس کی 9 بوگیاں سکھر کے قریب الٹ گئیں، ذرائع کے مطابق 5 بوگیاں کھلابازی کھاتی ہوئی کھائی میں جا گریں۔ آئی جی ریلوے عارف نواز نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک خاتون کے جاں بحق اور 40 افراد کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ شکر ہے کہ حادثے میں بہت بڑا نقصان نہیں ہوا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ اگر ڈرائیور کی غلطی ہوئی تو کاروائی ہوگی۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ مسافروں کے لئے متبادل ریل کا انتظام کردیا گیا ہے جس کے ذریعے مسافراپنا سفر جاری رکھ سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق ریسکو آپریشن میں فوجی جوانوں، پولیس، ریلوے پولیس ، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ حاثہ ممکنہ طور پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے لیکن تاحال حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.