اسلام آباد میں پولیس ملازمین پر فائرنگ

جی 13 میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اہلکار شہید اور سب انسپکٹر سمیت 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) اسلام آباد کےسیکٹر جی 13، تھانہ گولڑہ کی حدود میں پولیس ملازمین پر نامعکوم موٹرسائیکل سوروں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل قاسم شہید جب کہ سب انسپکٹر سمیت دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔


فائرنگ سے  زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ہیڈ کانسٹیبل قاسم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سب انسپکٹر جمیل اور کانسٹیبل قیصر شامل ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس کے مطابق ایک اہلکار کو دل کے پاس گولی لگی جب کہ دوسرے کو پسلیوں میں لگی ہے۔ سب انسپکٹر جمیل کو کھندے پر گولی لگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
گزشتہ دن راولپنڈی میں تھانہ ریس کورس کے ایس ایچ او میاں عمران کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ ایس ایچ او میاں عمران گھر سے گاڑی میں نکلے تو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی۔ شہید ایس ایچ او میاں عمران کے والد بھی 20 برس قبل پولیس مقابلے کے دوران شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔ شہید انسپکٹر میاں عمران عباس کی نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی جائے گی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.