دین اسلام خواتین کے حقوق کے تحفظ کا سب سے بڑا ضامن اور علمبردار ہے۔ عبدالعلیم خان

 آج کا دن ہمیں خواتین سے شائستگی اور انہیں ان کے حقوق دینے کی یاد دلاتا ہے ۔ سینئر وزیر

لاہور ( تیز ترین ) سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے عالمی یوم خواتین پرخواتین مبارکباد دیتے ہوئے انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ دین اسلام خواتین کے حقوق کے تحفظ کا سب سے بڑا ضامن اور علمبردار ہے اور معاشرے میں خواتین کے تحفظ اوران کے تقدس کو برقرار رکھنا ہم سب کی انفرادی و اجتماعی ذمہ داری ہے۔ عالمی یوم خواتین پر خصوصی گفتگو میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ آج کا دن ہمیں خواتین سے شائستگی اور انہیں ان کے حقوق دینے کی یاد دلاتا ہے۔اب یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ہماری زندگی میں عورت کا مقام بطور ماں، بہن، بیٹی اور بیوی ہر لحاظ سے قابل عزت اور عظیم تر ہے جس کا کوئی اور متبادل نہیں ہو سکتا۔ سینئر وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان تمام شعبوں میں خواتین کو ساتھ لے کر چلنے کے حامی ہیں اور انہوں نے مختلف ترقیاتی و سماجی منصوبوں میں عورتوں کو برابر کا حصہ دیا ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد اور اس پارٹی کو اقتدار میں لانے میں بھی خواتین نے بھرپور حصہ لیا ہے جو ہماری ملکی تاریخ کا یادگار باب بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے ہر شعبے میں خواتین اپنی صلاحیتوں کا بھرپور لوہا منوا رہی ہیں اور عدلیہ سے لے کر افواج پاکستان تک ہماری عورت کسی لحاظ سے پیچھے نہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.