سوئٹزرلینڈ میں خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد

سوئیزرلینڈ خواتین کے نقاب پر پابندی لگانے والا آٹھواں یورپی ملک بن گیا۔

برلن ( تیز ترین ) سوئٹزرلینڈ میں ریفرنڈم کے نتیجے میں عوامی مقامات پر مسلم خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں حجاب پر پابندی عائد کرنے سے متعلق عوامی ریفرنڈم میں کانٹے کی رائے شماری ہوئی اور معمولی اکثریت کے باعث عوامی مقامات پر حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر برلن کی مقامی حکومت کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ ریفرنڈم میں حجاب پر پابندی کے حق میں 51.2 فیصد ووٹ پڑے جب کہ 49 فیصد سے کچھ زائد نے حجاب پر پابندی کی مخالفت کی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ یورپ کے اکثر ممالک میں بالخصوص مسلمان خواتین کے نقاب پر پابندی کے قوانین لاگو کئے گئے ہیں جن میں سوئیزرلینڈ آٹھواں پورپی ملک ہے۔ سوئیررلینڈ کے حجاب پہننے کے نئے قانون کے مطابق مسلمان خواتین اپنی عبادت گاہوں میں اس قانون سے مستثنٰی ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.